درآمدات کی تائید کےلیے تین کھرب چینی یوان کی خصوصی کریڈٹ لائن مرتب کی جائے گی، چائنا ایکسیم بینک
2019-10-30 18:29:37
تیس اکتوبر کوشنگھائی میں چائنا ایکسیم بینک نے درآمدات کی تائید کے لیے تین کھرب چینی یوان کی خصوصی کریڈٹ لائن مرتب کیے جانےاور چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے لیے مالیاتی خدمات کےخصوصی منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ۔
چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو سے چائنا ایکسیم بینک نے کاروباری اداروں کی درآمدات کی تائید کے لیے سلسلہ وار پالیسیاں اور مالیاتی مصنوعات جاری کی ہیں۔ جس سے درآمدی ایکسپو کے" پلیٹ فارم کردار "میں اضافے پرمثبت اثر مرتب کیا ہے ۔
اس کے علاوہ درآمدی ایکسپو کو سازگار مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے چائنا ایکسیم بینک نے خصوصی مالیاتی خدمات کا منصوبہ جاری کیا۔ اس منصوبے سے غیرملکی کاروباری اداروں کے لیے متنوع اور مختلف مالیاتی خدمات فراہم کی جاسکیں گی ۔