دوسری چائنا بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں ہانگ کانگ کے صنعتی و کاروباری اداروں کی بھر پور شرکت

2019-11-01 10:17:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہمارے نمائندے کے مطابق ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل دوسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں ہانگ کانگ کی سینتالیس کمپنیوں کے ساتھ شرکت کرے گی ، جس سے ہانگ کانگ کی معیاری مصنوعات اور پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ساتھ ایشیاء کے بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارم اور سروس ہب کے طور پر ہانگ کانگ کی برتری اور دیگر خصوصیات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے مطابق ،گزشتہ سال کی ایکسپو کے مقابلے میں اس سال ہانگ کانگ کے تھیم پویلین کےرقبے میں توسیع ی گئی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں ، نمائش کے علاقے میں اضافے کی وجہ سے ہانگ کانگ کی مزیداعلی معیاری کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ ہانگ کانگ سروس انڈسٹری نمائش ہال میں ہانگ کانگ کی پیشہ ورانہ خدمات کو پیش کیا جا رہا ہے، جن میں بنیادی ڈھانچے اور تعمیرات ، لاجسٹک خدمات ، ڈیزائن ، معلومات اور مواصلات کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کو توقع ہے کہ ہانگ کانگ کے نمائش کنندگان ایکسپو کے ذریعے ہانگ کانگ کے معیاری سامان اور خدمات کو دنیا بھر سے آنے والے نمائش کنندگان اور خریداروں کو پیش کریں گے۔اور وہ مین لینڈ چائنا کی بڑی گھریلو مارکیٹ کو دریافت کرنے اور نئی ترقی کی جگہ تلاش کرنے کے لئے مزید ممکنہ خریداروں سے رابطہ کریں گے۔


شیئر

Related stories