خدمات کی تجارت سے متعلقہ اداروں کی دوسری عالمی درآمدی ایکسپو میں بھرپور شرکت
چین کی دوسری عالمی درآمدی ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے۔ دنیا بھر سے خدمات کی تجارت سے وابستہ ادارے اس ایکسپو میں بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔
ڈی لوئیٹ چائنا کی انوویشن پارٹنر لیو منگ ہوا نے بتایا کہ ان کی کمپنی ایکسپو کے لیے ایک بے حد خاص چیز لائی ہے جس کا نام "میجک وال" ہے۔اس "ڈیجیٹل ٹچ وال" سے ایک سیکنڈ میں دنیا کے مختلف علاقوں کی ترقی کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ پہلی درآمدی ایکسپو میں ڈی لوئیٹ نے اسمارٹ سٹی فارمولے کا اجرا کیا جس کے بعد اسے باقاعدہ پراڈکٹ کی شکل دی گئی ۔دوسری درآمدی ایکسپو میں کمپنی نے اپنے گزشتہ تجربے کو مدِ نظر رکھتےہوئے اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا دیا ہے۔لیو مینگ ہوا نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے چین کی کشش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔چین کی عالمی درآمدی ایکسپو سفارت کاری ، عالمی تھنک ٹینک کے نظریاتی ملاپ اور صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان میل جول کے لیے ایک تخلیقی پلیٹ فارم ہے۔
معروف جرمن سرٹیفیکیشن ادارہ TUV Rheinland ، رواں سال جوہری سلامتی ،ماحولیاتی تحفظ،انفارمیشن سیکورٹی ،معیار اصراف کی بلندی سے متعلق سروس کا فارمولہ لے کر آیا۔ چینی مارکیٹ میں اس ادارے کی نائب سربراہ لی تھاؤ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درآمدی ایکسپو اس امر کا اظہار ہے کہ چین طاقتور ہو رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ناصرف اپنی مصنوعات کو برآمد کیا جائے بلکہ دنیا بھر کی بہترین مصنوعات کو بھی چین میں متعارف کیا جا سکے ۔