چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے میڈیا سینٹر میں فائیو جی نیٹ ورک کی سہولیات کی فراہمی
2019-11-04 17:49:29
پانچ سے دس نومبر تک چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہورہی ہے۔درآمدی ایکسپو کے میڈیا سینٹر کا چار تاریخ کو باقائدہ افتتاح ہوا۔ سینٹر میں چینی اور غیرملکی صحافیوں کو فائیو جی نیٹ ورک کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اکتوبر کے آخر تک چار ہزار تین سو چینی اور غیرملکی صحافیوں نے دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی کوریج کے لئے درخواست دی ہے جن میں نو سو غیرملکی صحافی شامل ہیں۔
میڈیا سینٹر میں صحافیوں کو خدمات فراہم کرنے کیلئے سٹاف اور رضا کار موجود ہیں، جن میں پاکستانی طالب علم محمد اطہر اقبال حسین سمیت چار غیرملکی رضاکار بھی شامل ہیں۔