​چین کی درآمدی ایکسپو نیا تجارتی موقع فراہم کرے گی : یورپی یونین

2019-11-04 18:25:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں یورپی یونین کے مشن نے حال ہی میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین چین کی درآمدی ایکسپو کا خیر مقدم کرتی ہے ۔اس کے ذریعے یورپی یونین کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے نئے تجارتی مواقع لائے گئَے ہیں ۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے چار تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو یقین ہے کہ ایکسپو میں شریک یورپی ممالک اور ان کے ادارے خوشی کے ساتھ آئے ہیں اور اطمینان کے ساتھ واپس جائیں گے ۔

اطلاعات کے مطابق سترہ یورپی ممالک موجودہ ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں ۔ فرانس ، اٹلی ، جمہوریہ چیک اور یونان ایکسپو کے اہم مہمان ممالک ہیں جبکہ جرمنی ، اٹلی ، فرانس ، برطانیہ اور سویزرلینڈ کی نمائشوں کے رقبے پہلے دس درجے میں شامل ہیں ۔


شیئر

Related stories