چینی صدر شی جن پھنگ کی ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام سے ملاقات

2019-11-05 09:48:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کے لیے آئی ہوئی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹوکیری لام سے ملاقات کی۔

کیری لام نے صدر مملکت کو ہانگ کانگ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ کیری لام نے خصوصی انتظامی حکومت کی قیادت کرتے ہوئے سماجی ماحول کو بہتر بنانے کا بے حد مشکل کام سرانجام دیا ہے ، مرکزی حکومت ان کے اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت تصادم کو روکنا اور نظم و نسق کو بحال کرنا ہانگ کانگ میں سب سے اہم کام ہے۔قانون کے مطابق پرتشدد کارروائیوں کو روکنا اور پرتشدد افراد کو سزا دینا ہانگ کانگ کے عوام کے حق میں فائدہ مند ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کی شخصیات ایک ملک دو نظام کی پالیسی پر جامع طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی خوشحالی و استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی۔


شیئر

Related stories