چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے افتتاح سے قبل چینی صدر کی جانب سےغیر ملکی مہمانوں کا خیر مقدم
چار نومبر کی شام کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیے گئے غیر ملکی مہمانوں کے لیے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ ، جمیکا کے وزیر اعظم اینڈریو ہولینس اور ان کی اہلیہ ، یونان کے وزیر اعظم کیرئیا کوس متسو تاکس اور ان کی اہلیہ اور سربیا کی وزیر اعظم اینا برینبک سمیت دیگر غیر ملکی مہمانوں نے استقبالیے میں شرکت کی۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین کی ترقی کی تاریخ کو دیکھیں تو ہمارا یہ یقین ہے کہ اگر دنیا اچھی ہو تو چین اچھا ہو گا ، چین اچھا ہوگا تو دنیا مزید بہتر ہو گی۔ ہم چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کو درآمدات میں مثبت طور پر توسیع کا فعال موقع مانتے ہوئے اعلی معیار کے حامل نئے دورکے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیں گے، "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی مشترکہ تعمیر کے عالمی تعاون کو فروغ دیں گے اور کھلے پن کی حامل عالمی معیشت کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے۔ چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو ایک ایسا مثبت پلیٹ فارم ہے جہاں مصنوعات اور سروس کی تجارت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، ثقافت اور نظریات کا تبادلہ کیا جاتا ہے اور دنیا کے فائدےاور عوام کی خوشحالی کے لیے کوشش کی جاتی ہے۔
استقبالیے سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے سربیا کی وزیرِ اعظم اور یونان اور جمیکا کے وزرائے اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔