چائنا میڈیا گروپ کی پانچ ایچ ڈی اسٹوڈیوز اور چوالیس زبانوں میں دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی کوریج
2019-11-05 10:02:11
چائنا میڈیا گروپ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید براڈکاسٹنگ کے ذریعےدوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی سہ جہتی کوریج کر رہا ہے ۔
دس ٹی وی چینلز ، اندرونِ ملک کی تیرہ ریڈیو فریکونسیز اور چوالیس زبانوں کے پلیٹ فارم سے ایکسپو کی بھرپور کوریج کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی پلس پر غیرملکی ناظرین کے لیے براہ راست نشریات پیش کی جا رہی ہیں۔
بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے لیے چائنا میڈیا گروپ نے پانچ ایچ ڈی اسٹوڈیو قائم کیے ہیں جن کا کل رقبہ دو ہزار ایک سو اسی مربع میٹر بنتا ہے۔چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیرہ سو سے زائد صحافی ایکسپو کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کے لیے شنگھائی میں موجود ہیں ۔