شنگھائی میں چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کا افتتاح

2019-11-05 10:13:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ نومبر کوشانگھائی میں چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کا افتتاح ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔ موجودہ ایکسپو کا موضوع ہے "نیا دور ، مستقبل کو شیئرنگ" ۔ ایک سو پچاس سے زائد ممالک اور علاقوں کی تین ہزار سےزیادہ کمپنیوں نے ایکسپو میں حصہ لیا ،ان میں سےایک تہائی ممالک اور علاقے پہلی بار اس ایکسپو میں شریک ہو رہے ہیں جو کہ پانچوں براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں۔موجودہ ایکسپو میں سب سےز یادہ نمائشی رقبےکے حامل ممالک اور علاقوں میں امریکہ ، جاپان ، جرمنی ، چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ ، جنوبی کوریا ، اٹلی ، فرانس ، آسٹریلیا ، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ سر فہرست ہیں۔ سات ہزار سے زیادہ غیرملکی خریدار موجودہ ایکسپو میں شریک ہیں۔

تقریب میں شریک فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دیگر سیاسی شخصیات کے علاوہ عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔


شیئر

Related stories