شی جن پھنگ : ذاتی مفادات کی بجائے بنی نوع انسان کو اولین ترجیح دینی چاہیئے

2019-11-05 10:42:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدرشی جن پھنگ نے پانچ نومبرکو شنگھائی میں دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت کو درپیش مشکلات کو کوئی بھی ایک ملک حل نہیں کر سکتا ۔مختلف ممالک کو اپنے ذاتی مفادات کی بجائے بنی نوع انسان کے مفادات کو ترجیح دینی چاہیئے ۔

مختلف فریقین کو مزیدکھلے طرزِ عمل اور اقدامات سے عالمی منڈی کو اور بھی زیادہ وسعت دینی چاہیئے ، عالمی اشتراکی نظام کو مضبوط اور تعاون کے طریقہ کار کو لچکدار بنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی عالمگیریت کی قوتِ متحرکہ کو مزید طاقتور بنانے اور تجارتی رکاوٹوں میں کمی کے لیے مشترکہ کوشش کی جانی چاہیئے۔


شیئر

Related stories