شی جن پھنگ کی کھلے پن اور تعاون کی حامل عالمی معیشت کی مشترکہ تعمیر کی اپیل
2019-11-05 10:48:13
چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ نومبر کو چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کھلے پن اور تعاون کی حامل عالمی معیشت کی مشترکہ تعمیر کی اپیل کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ عہد میں عالمی ویلیو چین اور سپلائی چین کی ترقی کے ساتھ ساتھ، مختلف ممالک کی معیشتوں کے انضمام کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ تضاد اور کشمکش سے نمٹنے کے لیے صلاح و مشورہ اور تعاون درست طریقہ ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ کھلے پن کے ذریعے ترقی کو فروغ دیتے ہوئے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی روش پرقائم رہنا چاہئیے۔ مختلف ممالک کو ایک دوسرے کاہاتھ تھام کر دیوار یں گراتے ہوئے تجارتی تحفظ پسندی اور یک طرفہ پسندی کی سخت مخالفت کرنی چاہیے نیز تجارتی رکاوٹوں کا خاتمہ اور عالمی ویلیو اورسپلائی چین کو بہتر بنانا چاہیے۔