چین تجارتی ماحول کو بہتر بناتا رہے گا، شی جن پھنگ
2019-11-05 12:21:01
چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ نومبر کو چین کی دوسری عالمی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ چین معاشی ترقی کو محدود کرنے والےاہم تضاد ات کے جواب میں کلیدی میدانوں میں اصلاحات کی رفتار کو تیزتر بنانے کی کوشش کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین عالمی معیار اپناتے ہوئے اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے تجارتی ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گا ، چینی منڈی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بناتے ہوئے منفی فہرست میں کمی کرے گا، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور اس کے تحفظ نیز املاک دانش کے تحفظ کے قانونی نظام کو بہتر بنائے گا اور قانون کے نفاذ کو مزید مضبوط بنائے گا۔