کھلے پن اور جدیدیت کی حامل عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے علم کی حد بندی نہیں کرنی چاہیے ، شی جن پھنگ
چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ نومبر کو دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مختلف ممالک سے اپیل کی کہ وہ کھلے پن اور جدت کاری کی حامل عالمی معیشت کی تعمیر کریں اورعلم کی حد بندی اور سائنس وٹیکنالوجی کے فرق کو نہ بڑھائیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ مختلف ملکوں کو چاہیئے کہ جدت کاری سے متعلق تعاون کو مضبوط بنائیں ،سائنس و ٹیکنالوجی کامعیشت سے مضبوط انضمام کریں ،علم ، ٹیکنالوجی اور با صلاحیت افراد سمیت جدیدیت سے متعلق عناصر کے بہاو میں خلل اندازی کا خاتمہ کیا جائے ،صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلوں و تعاون کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ علم کوبنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور دانش وری کی حد بندی کرنے ،نیز سائنس و ٹیکنالوجی کے فرق کو مزید بڑھانے کی بجائے علمی اثاثہ جات کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوشش کی جانی چاہیئے۔