چین کثیرالطرفہ اور دو طرفہ تعاون کو مسلسل فروغ دے گا، شی جن پھنگ

2019-11-05 12:48:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین عالمی تعاون اور کثیرالطرفہ پسندی کا حامی ہے اور ان کو مسلسل فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین عالمی تجارتی تنظیم میں ضروری اصلاحات کی حمایت کرتا ہے تاکہ ڈبلیو ٹی او کھلے پن کو بڑھانے اور ترقی کو فروغ دینے میں مزیداہم کردار ادا کرسکے نیز کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے اختیارات مضبوط اور مزید موثر ہو سکیں ۔ چین مزید ممالک کے ساتھ بلند تر معیار کے حامل آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ ، اقوام متحدہ ،جی ٹوئنٹی گروپ ، ایپیک اور برکس ممالک کے مابین تعاون میں مثبت طور پر حصہ لینا چاہتا ہے اور معاشی عالمگیریت کی ترقی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories