شی جن پھنگ نے کھلے پن کو فروغ دینے کے پانچ اقدامات کا اعلان کیا

2019-11-05 12:52:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پانچ نومبر کو دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھلے پن کو فروغ دینے کے پانچ اقدامات کا اعلان کیا ، جن میں منڈی کی کھلے پن کو توسیع دینا ،کھلے پن کے ڈھانچے کو بہتر بنانا،کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ،کثیرالطرفہ اور دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانا اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا شامل ہیں ۔چینی صدر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین کی اقتصادی ترقی کا مستقبل مزید روشن ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی بنی نوع انسان کی ترقی سے منسلک عظیم نصب العین ہے۔چین مختلف ممالک کے لیے مارکیٹ اور سرمایہ کاری میں مزید مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی میں اضافے کے بھی مزید مواقع فراہم کرے گا تاکہ مشترکہ ترقی کی تکمیل کی جائے۔


شیئر

Related stories