شنگھائی میں چھوٹے پیمانے پرعالمی تجارتی تنظیم کےوزراء کا اجلاس منعقد ہوا

2019-11-06 10:53:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ نومبر کو شنگھائی میں چھوٹے پیمانے پرعالمی تجارتی تنظیم کے وزراء کا اجلاس منعقد ہوا۔ دو ہزار ایک میں چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے بعد سے اس نوعیت کا یہ دوسرا اجلاس ہے جو چین میں منعقد ہو رہا ہے ۔یورپی یونین ،روس اور بھارت سمیت تینتیس رکن ممالک کے وزراء یا ان کے نمائندوں اور عالمی تجارتی تنظیم کے جنرل سیکرٹری رابرٹو آزوئیدو سمیت دو سو سے زائد نمائندگان نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

چین کے وزیر تجارت چونگ شان نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی عروج پر ہے اور عالمی تجارتی تنظیم کے اختیارات اورآثرات کو چیلنج کا سامنا ہے۔ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ مختلف فریقین کے لیے بات چیت کا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے ، کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے مستقبل کے لیے مشترکہ کوشش کی جائے۔چونگ شان نے کہا کہ اجلاس میں شریک تمام وزراء نے کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حمایت اور یک طرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے خلاف کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


شیئر

Related stories