چینی صدر اور خاتونِ اول کی شنگھائی میں فرانسیسی صدراور ان کی اہلیہ سے ملاقات

2019-11-06 10:57:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے پانچ نومبر کی شام کو شنگھائی میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے ایک مرتبہ پھر سے چین کا دورہ کرنے اور شنگھائی کے اولین دورے پر ایمانوئل میکرون کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی چین کی اصلاحات و کھلے پن اور ترقی کی مختصر شبیہہ ہے جہاں جدید زمانے میں چین اور دنیا کے تعلقات کی تبدیلیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ثقافتی اور فنکارانہ اظہار کے طریقہ کار مختلف ہیں لیکن مختلف ممالک کے عوام کے لیے لایا جانے والا روحانی تجربہ ایک جیسا ہے۔مختلف ثقافتیں ہم آہنگ ہوسکتی ہیں۔ چین اور فرانس مشرقی اور مغربی دونوں تہذیب و تمدن کے نمائندے ہیں۔دونوں کو باہمی احترام کرتے ہوئے ثقافتی و تہذیبی تبادلے کرنےچاہیئں اور ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیئے ۔

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے خطاب سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔فرانس چین کی جانب سے کھلے پن میں مزید توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس اقدام کو سراہتا ہے۔ فرانس عالمی تعاون کو مضبوط بنانے ، کھلے پن کی حامل عالمی معیشت کی تشکیل اور باہمی مفادات پر عملدرآمد کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی کامیابی کی امید کا بھی اظہار کیا ۔


شیئر

Related stories