غیر ملکی مہمانوں کی جانب سے چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب کی پذیرائی

2019-11-06 14:11:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پانچ نومبر کو چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں "کھلا پن اور تعاون ، ہم نصیب " کے موضوع پر خطاب کیا۔ ایکسپو میں شریک مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمانانِ گرامی چینی صدر کے خطاب سے بے حد متاثر ہوئے ۔ ان کے مطابق، چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پوری دنیا کے کاروباری اداروں کے لیے وہ شاندار سالانہ تقریب بن گئی ہے جس کا وہ سال بھر انتظار کرتے ہیں ۔انہوں نے چین کی جانب سے کھلے پن اور شراکت داری کے حامل رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس ایکسپو سے فائدہ اٹھاسکتی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل ابراہیم الخرائف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نےاپنے خطاب میں مستقبل میں چین کی جانب سے اقتصادی و تجارتی شعبے ، خاص طور پر مصنوعات کی درآمدات و برآمدات کے لحاظ سےمختلف ممالک کے ساتھ مزید گہرے تعاون کا جو ذکر کیا ہے میں اس سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے چین کے کھلے پن پر گامزن رہنے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پوری دنیا مستفید ہو سکتی ہےکیونکہ چین دنیا کے مختلف ممالک کے لیے ترقی اور تبادلوں کے مواقع فراہم کرتا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے۔

بنگلہ دیش کی انوسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے دفتر برائے امور چین کے سربراہ ساکر نے کہا کہ گزشتہ سال میں چین بنگلہ دیش کا سب سے بڑا سرمایہ کار ملک تھا۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے کھلے پن کا دروازہ مزید کھلا ہورہا ہے۔ چین اور بنگلہ دیش سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہت اچھے ساتھی بن سکیں گے۔

پاکستان کے سنار احمد نے کہا کہ چین کی منڈی نہایت بڑی ہے۔یہاں عظیم رہنما ہیں۔ان کا نظریہ بھی بہہت عظیم ہے۔ اتنے زیادہ پاکستانی کاروباری ادارے چین آسکتے ہیں اور درآمدی ایکسپو کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی جواہرات کی ثقافت اور روایتی دستکاری کی عکاسی کرسکتے ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں۔


شیئر

Related stories