" ستر برسوں میں چین کی ترقی اور بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ "کے موضوع پر شنگھائی اتفاق رائے کا اجرا
شنگھائی میں پانچ سے چھ نومبر تک دوسرےہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا انعقاد ہوا، جس کے تحت " ستر برسوں میں چین کی ترقی اور بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ " کے موضوع پر ضمنی فورم میں "ستر برسوں میں چین کی ترقی اور بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ " کے موضوع پر شنگھائی اتفاق رائے کا حصول ہوا۔ سو سے زائد ممالک اور علاقوں کے تھنک ٹینک اور میڈیا کی چار سو سے زائد شخصیات نے اس فورم میں شرکت کی۔
چھ نومبر کو منعقدہ فورم کے نتائج کے اجرا کی کانفرنس میں چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر کے نائب سربراہ گو وی مین نے مذکورہ اتفاق رائے کی دستاویز پڑھ کر سنائی۔
دستاویز میں نشاندہی کی گئی ہے کہ طویل عرصے سے چین اور دنیا کے درمیان مثبت روابط برقرار ہیں۔چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کیا جس نے مختلف ممالک کی سرمایہ کاری ، تجارت کی ترقی اور بنیادی تنصیبات کے انٹرکنیکشن کو فروغ دینے ، مختلف ثقافتوں اور سماجی نظاموں کے حامل ممالک اور قومیتوں کے باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو بڑھانے اور مختلف ممالک کے درمیان اشتراکی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے نیا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ دنیا کو یک طرفہ پسندی ،تحفظ پسندی اور بالادستی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔بعض ممالک قلیل مدتی ذاتی مفادات کے حصول کی تگ و دو میں الجھے ہوئے ہیں جو انسان کی طویل المدتی ترقی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی۔ دستاویز میں اس پر زور دیا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے مابین کھلے پن ، اشتراک اور مشترکہ مفادات کے حصول کی خاطر تعاون ہی ان چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے۔