چین اور فرانس کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعاون سے دنیا کو مثبت اشارہ ملے گا، لی کھہ چھیانگ

2019-11-07 10:49:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھ نومبر کو چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ اور مشکل عالمی صورتحال میں چین اور فرانس کے درمیان اسٹریٹیجک رابطے کو مضبوط بنانے، حقیقی تعاون میں توسیع اور انسانی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے سے دنیا کو مثبت اشارہ ملے گا۔

لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین اور یورپی یونین نے جی آئی معاہدے سے متعلق مذاکرات کو مکمل کر لیا ہے۔ امید ہے کہ فریقین چین-یورپی یونین کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں مثبت نتائج کے حصول کی بھرپور کوشش کریں گے ۔چین فرانس کے ساتھ ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات کے مسئلے پر موقف کے لحاظ سے رابطے کو مضبوط بنانےنیز آزاد تجارت اور کثیرالطرفہ پسندی کا بہتر طور پر تحفظ کرنے کے لیے تیار ہے ۔چین فرانس کے ساتھ ایٹمی توانائی ،ہوا بازی اور تیسرے فریق کی مارکیٹ سمیت دیگر اہم شعبوں میں بھی تعاون کرنا چاہتا ہے ۔ چین فرانس اور یورپی یونین کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بھی تیار ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ اعلی سطحی میل جول کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، معیشت ،تجارت، ثقافت، سیروسیاحت اور تیسرے فریق کی مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں میں حقیقی تعاون کو مضبوط بنانے ،ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور حیاتیاتی تنوع سمیت دیگر مسائل پر روابط اور مشاورت کو مضبوط بنانے اور کثیرالطرفہ پسندی اور آزاد تجارت کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔


شیئر

Related stories