شنگھائی میں درآمدات و تجارتی سہولیات کا سمٹ فورم
نئے عہد میں درآمدات و تجارتی سہولیات کا سمٹ فورم چھ نومبر کو شنگھائی میں منعقد ہوا۔اس فورم میں چین کے متعلقہ اداروں نے اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کی خدمات کے سلسلے میں نئے اقدامات پیش کیے۔
چین کے وزیر تجارت کے معاون رین ہونگ بین نے کہا کہ دو ہزار ایک سے دو ہزار اٹھارہ تک چین میں مال اور خدمات کی درآمدی مالیت بالترتیب دو سو بیس کھرب اور بیالیس کھرب امریکی ڈالر رہی۔ کہاجا سکتا ہے کہ درآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات کےحقیقی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔چین عالمی کھپت کی دوسری بڑی منڈی ہے اور دنیا میں متوسط آمدنی والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے اس لیے یہاں اصراف میں اضافے کی بڑی گنجائش موجود ہے جس سے عالمی معیشت کے لیے مضبوط قوت متحرکہ فراہم کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ جنرل کسٹم ہاؤس کے نائب سربراہ لی گو نے کہا کہ اقتصادی عالمگیریت،آزاد تجارت اور کسٹم سروس میں سہولت کے حوالے سے چین کے کسٹم ہاؤس مزید عملی اقدامات اختیار کریں گے۔