چینی صدر شی جن پھنگ کے بیرون ممالک دورے سے اچھے توقعا ت کا اظہار

2019-11-07 20:13:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برازیل کے صدر جائر بول سو نارو اور یونانی صدر پروکو پس پیو لو پو لوس کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ دس سے پندرہ نومبر تک یونان کا سرکاری دورہ کریں گے اور برازیل کے برازیلیا میں برکس ممالک کے رہنماؤں کی گیارہویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کا خیال ہے کہ چینی صدر کے اس دورے سے اچھے نتائج کی توقع کی جا سکتی ہے ۔

چین کے نائب وزیر خارجہ چھن گانگ نے سات تاریخ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ دورہ یونان رواں سال چینی صدر مملکت کا ایک اہم دورہ ہے ۔ یہ گزشتہ گیارہ سالوں کے بعد چینی صدر کی جانب سے دوبارہ دورہ ہے جو چین-یونان تعلقات کی ترقی کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس دورے سے چین - یورپی یونین کے تعلقات کی ترقی اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نئی قوت ڈالی جائے گی ۔

برازیلیا میں برکس ممالک کے رہنماؤں کی گیارہویں اجلاس کے بارے میں چینی نائب وزیر خارجہ ما چھاو شو نے کہا کہ یہ نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پزیر ممالک کے ساتھ چین کی ایک اہم سفارتی سرگرمی ہے ۔اجلاس کے دوران چینی صدر مملکت شی جن پھنگ متعلقہ ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے او ر دو طرفہ تعلقات نیز برکس تعاون سمیت دیگر مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔


شیئر

Related stories