درآمدی ایکسپو کے ذریعے چین اور دنیا کا خوشحال مستقبل دیکھا جا سکتا ہے ، حونگ چھیاؤ فورم کے شرکا کی رائے
دوسرے حونگ چھیاؤ عالمی اقتصادی فورم کے تحت "ستر سالوں میں چین کی ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے "کے موضوع پر ذیلی فورم میں شریک متعدد غیر ملکی مہمانوں نے سات نومبر کو درآمدی ایکسپو کے نمائش ہال کا دورہ کیا۔انہوں نے چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ درآمدی ایکسپو کے ذریعے چین اور دنیا کا خوشحال مستقبل دیکھا جاسکتا ہے۔ امید ہے کہ مختلف ممالک اس میں حصہ لیں گے اور مشترکہ طور پر ترقی کریں گے۔
پاکستان کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹی کے تحت چائنا ریسرچ سینٹر کے اسکالر سید حسن جاوید کی رائےمیں درآمدی ایکسپو کا انعقاد ایک بہت اچھی بات ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین نا صرف برآمد کررہا ہے بلکہ درآمد بھی کررہا ہے، چینی حکومت اور رہنما وں کے دنیا کے لیے پر خلوص کھلے پن کا اظہارہوتا ہے اور یہ بھی کہ چین ان ممالک اور کاروباری اداروں پر اپنے دروازے کھولنا چاہتا ہے جو چینی مارکیٹ پر دلچسپی لیتے ہیں ۔