چین کا دروازہ مزید کھلے گا : چینی صدر مملکت
دور حاضر میں کھلاپن چین کی واضح علامت ہے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں مکمل کھلے پن کی نئی حکمت عملی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔ سن دو ہزار اٹھارہ چین میں اصلاحات کا چالیسواں سال تھا اور صوبہ ہائی نان میں اقتصادی خصوصی زون کے قیام کا تیسواں سال ۔ بو آو فورم کی افتتاحی تقریب میں شی جن پھنگ نے کھلے پن کے نئَے اقدامات کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کا دروازہ کبھی بند نہیں ہو گا ۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ گزشتہ چالیس سالوں کے دوران چین کی معاشی ترقی کھلے پن کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔آئندہ بھی چین کی معیشت کو زیادہ کھلے پن کے ذریعے اعلی معیاری ترقی حاصل کرنا ہوگی۔ " اس وقت چین کا کھلا پن ایک نئَے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ آزاد تجارتی آزمائشی زون، اصلاحات اور کھلی پالیسی نئے دور میں اس کے اہم حصے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے بین الاقوامی تعاون کیلئے ایک بڑا پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے ۔ تاحال ایک سو سینتیس ممالک اور تیس بین الاقوامی اداروں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبوں میں شرکت اختیار کی ہے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ صدر ملکت شی جن پھنگ کی رہنمائی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر بہتر سے بہتر ین ہو گی ۔