چین کے سیاسی نظام پر مائیک پومپیو کی تنقید پر چین کا سخت ردعمل
سات نومبر کو امریکی وزیرخارجہ مائک پومیپو نے دورہ جرمنی کے دوران کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے چیلنجز کے تناظر میں جرمنی میں ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک کی تعمیر کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔اس سے قبل مائک پومپیو نےایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ خطرات اور طویل عرصے سے اس کو برداشت کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے نتائج کو واضح طو ر پر سمجھیں ۔
آٹھ نومبر کو چینی وزارت خارجہ کی منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں مائک پومپیو کے مذکورہ بیانات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو نے چین کے سیاسی نظام کو بدنام کرنے کی کو شش کی ہے اور نام نہاد "چین کا خطرہ" کے حوالے سے بیا ن کو تقویت دی ہے۔ یہ بیان نظریاتی تعصب اور سرد جنگ میں زیرو سم گیم کے نظریات سے بھرا ہوا ہے ۔چین نے ان کے بیان پر سخت عد م اطمینان اور مخالفت کا اظہار کرتاہے۔