چین کی سفارت کاری پرامن ، ترقی اور تعاون کے راستے پرگامزن رہے گی : چینی وزارت خارجہ

2019-11-08 18:29:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آٹھ تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اسی دن اپنے بیان میں کہا کہ ایک نئے آغاز کے موقع پر چینی خصوصیات کی حامل سفارت کاری امن، ترقی اور تعاون کے راستے پر آگے بڑھتی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین کے خارجہ امور کے شعبے نے مشکلات پر قابو پاتے ہوئے نمایان کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ چین کے سفارتی شعبے نے قومی اقتدار اعلی ، سلامتی ، ترقیاتی مفاد کے تحفظ کے لیے بھر پور کوششیں کی ہیں جس سے عالمی سطح پر چین کے وقار واحترام میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں اس شعبے نے چین اور دنیا کے تعلقات کی بہتری ، عالمی سطح پر چین کی حیثیت کو بلند کرنے اور ملک کی ترقی کے لیے عمدہ بیرونی ماحو ل کی فراہمی کے لیے بھی انتہائی اہم خدمات سرانجام دی ہیں ۔ انہون نے مستقبل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ چین عالمی شراکت داری تعلقات کے قیام ، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کی تکمیل اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔


شیئر

Related stories