چین کے تیار کردہ پولٹری گوشت پر نگرانی کا نظام امریکی نظام کے برابرہے، امریکہ کی تصدیق
2019-11-09 16:38:16
آٹھ نومبر کوچین کے جنرل کسٹم ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی فیڈرل رجسٹر ی نے چین میں تیار کردہ پکے ہوئے پولٹری گوشت کو امریکہ میں بر آمد کیے جانے سے متعلق حتمی قوانین و ضوابط جاری کیے ہیں اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین میں مقامی طور پر تیار شدہ اس گوشت کے معیار کی نگرانی کا نظام موثر ہے اور یہ امریکی نظام کے مطابق ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کینیڈا ، میکسیکو اور چلی سمیت دیگر ممالک کے بعد اب چین کو امریکہ کے لیے پکا ہوا پولٹری گوشت برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ چین میں تیار کردہ اس گوشت کی نگرانی کا نظام اس سے قبل امریکہ کی وزارت زراعت کی جانب سے دستاویز کے جائزے اور سائٹ پر آڈٹ سے گزر چکا ہے۔
چین نے امریکہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔