چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کا اختتام

2019-11-11 14:45:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی چھ روزہ بین الاقوامی درآمدی ایکسپو 10 نومبر کو کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق دوسری ایکسپو کے دوران 71.13 ارب امریکی ڈالر ز کی مالیت کی خریداری کے لیے اتفاق رائے حاصل کئے گئے ، جو پہلی ایکسپو کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔ نمائش کنندگان اب تیسری ایکسپو میں رجسٹریشن کے لئے بے چین ہیں۔ چین کی دوسری بین الاقوامی در آمدی ایکسپو میں مجموعی طور پر 181 ممالک ، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے حصہ لیا اور نمائش میں 3،800 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہوئیں۔ 5 لاکھ سے زائد اندرونی اور غیر ملکی پیشہ ور خریداروں نے ایکسپو میں شرکت کی۔ چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھن ہائی نے کہا کہ پہلی ایکسپو کے مقابلے میں ، اس ایکسپو میں بیرونی خریداروں میں مزید اضافہ ہوا اور پیشہ ورانہ لحاظ سے بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ یہ ایکسپو قدم بہ قدم مختلف صنعتوں میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور تجارت کے لئے ترجیحی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔


شیئر

Related stories