چین کے صدر شی جن پھنگ کی بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات
مقامی وقت کے مطابق تیرہ نومبر کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے برازیلیا میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور بھارت کو کثیرا لجہتی پر ثابت قدم رہتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم کی رہنمائی میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا تحفظ کرنا چاہیئے ،ترقی پزیر ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق و مفادات اور ترقیاتی گنجائش کی حفاظت کرنی چاہیئے اور برکس ممالک کے تعاون کو مستحکم طور پر آگے بڑھانا چاہیئے۔
شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ میں آپ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کےفروغ،باہمی سیاسی اعتماد میں اضافے،اختلافات و تنازعات پر قابو پانے اور حقیقت پسندانہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہوں تاکہ چین اور بھارت کے تعلقات اچھے اور مستحکم انداز میں آگے بڑھیں ۔
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ دوطرفہ تجارتی سرمایہ کاری کو وسعت دینے،توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور اگلے سال بھارت-چین سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کی سلسلہ وار سرگرمیوں کے انتظام کے لیے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔نریندر مودی نے جناب شی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے،تنازعات پر قابو پانے اور دونوں ممالک کے تعلقات کے مزیدمثبت نتائج کے حصول کیلئےمشترکہ کوشش کی خواہش کا اظہار کیا۔