چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن سےملاقات
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کو برازیل کے شہر برازیلیا میں روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے عہد میں نئے اقدامات اور نئی خدمات کی ضرورت ہے ۔ فریقین کو بدلتی بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں اپنی اپنی قومی ترقی اور باہمی تعاون کی ضروریات کے مطابق مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے تاکہ چین اور روس کے اعلی معیار کے تعلقات کو برقرارر رکھا جائے اور دونوں ممالک ، خطہ اور پوری دنیا اس سے فائدہ حاصل کر سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی اختتام پزیر ہونے والی چین کی دوسری درآمدی ایکسپو میں شرکت کرنے والی روسی کمپنیوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں چوہتر فیصد زیادہ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی دائرے کو مزید وسعت دینی چاہیئے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے امید کا اظہار کیا۔
برکس ممالک کے تعاون کے بارے میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور روس کو مختلف فریقوں کے مابین اتحاد کی مضبوطی کے لِیے کوشش کرنی چاہیئے اور برکس ممالک کو کثیرالطرفہ پسندی اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ کیلئے مثبت اشارہ دینا چاہیئے ۔
روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس چین تعلقات بہت مضبوط ہیں جو کبھی بھی بیرونی عوامل سے متاثر نہیں ہوں گے ۔ باہمی تعاون کی ترقی کا رجحان بہت عمدہ ہے اور اس کا مستقبل بہت روشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان عالمی اسٹریٹجک سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے سلسلے میں مشترکہ اتفاق رائے اور مفادات موجود ہیں ۔روس دو طرفہ تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر پورا اعتماد رکھتا ہے ۔