چین کی خاتون اول پھنگ لی یوان کی برکس ممالک کے سربراہوں کی اہلیاوں کیلئے منعقد ہ سرگرمی میں شرکت

2019-11-14 12:48:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق تیرہ نومبر کو برازیل کی خاتون اول مشل بولسنارو کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے برکس ممالک کے سربراہوں کی اہلیاوں کیلئے منعقدہ سرگرمی میں شرکت کی۔

محترمہ پھنگ لی یوان نے جنوبی افریقہ کی خاتون اول سیپو موٹسیپی اور مشل بولسنارو کے ہمراہ برازیل کے ایوان صدر کا دورہ کیا اور وہاں برازیل یوتھ ونڈ بینڈ کی پرفارمنس دیکھی۔محترمہ پھنگ لی یوان نے کہا کہ آج کی سرگرمی سے میں نے برازیل کی ثقافت اور فن کی منفرد کشش کو خوب محسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ چین اور برازیل ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں تاہم دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئےدوستانہ جذبات ہیں۔رواں سال چین اور برازیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتالیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔امید ہے کہ فریقین کےثقافتی تبادلوں اور باہمی تقلید کے مسلسل فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کے دل مزید قریب ہوں گے اور چین برازیل دوستی صدابہار ہوگی۔


شیئر

Related stories