اعتماد اور عمل کے ساتھ برکس کے تعاون کو مضبوط کیا جائے ، سی آر آئی تبصرہ

2019-11-14 17:44:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کو برکس بزنس فورم کی اختتامی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ کھلے پن کے لیے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔چین کی معیشت کا طویل المدتی مثبت رجحان نہیں بدلا ، اور اس سے کاروباری اداروں کی ترقی کے بہتر حالات پیدا ہوں گے۔ موجودہ عالمی عدم استحکام کی غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں ، چین اعتماد اور عمل کے ساتھ برکس تعاون کی قیادت کررہا ہے ، اور برکس ممالک کی مشترکہ ترقی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

اس وقت معاشی عالمگیریت کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، تحفظ پسندی اور بالادستی نے کثیرالجہتی تجارتی نظام کو متاثر کیا ہے ، جس نے عالمی معیشت پر دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔ اس سے متاثر ہو کر برکس ممالک کی معاشی نمو مختلف درجے کی سست روی کا شکار ہے۔ چیلنجز جتنا پیچیدہ ہیں ، اتنا ہی خود اعتمادی اور پکے عزائم کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے اشارہ دیا ہے کہ ان مشکلات اور تکلیف دہ نکات کا پتہ لگانا ضروری ہے جو ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی سرمایہ کاری میں حائل ہیں ، اور حکومتوں کو صنعت اور مارکیٹ کے تقاضوں کو بہتر طور پر سمجھنے اور فیصلہ سازی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے عملی اور ممکنہ حل تلاش کرنے چاہییں۔

"چین کی ترقی دنیا کے لئے ایک موقع ہے" ، جس کی مکمل تصدیق برکس تعاون کی پہلی "گولڈن دہائی" میں ہوئی ہے۔ اگلی "گولڈن دہائی" کے افتتاحی موقع پر ، چین اپنی عقل و دانش پر مبنی نئے فارمولے پیش کرےگا ، برکس تعاون میں مزید کامیابیوں کو فروغ دینے میں زیادہ خدمات انجام دےگا۔


شیئر

Related stories