کسی بھی فرد یا قوت کو "ایک ملک دو نظام" کے اصول کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں ہے، پیپلز ڈیلی کا تبصرہ

2019-11-17 20:14:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھارہ نومبر کو پیپلز ڈیلی میں ایک تبصرہ شائع کیا جائے گا جس میں یہ اپیل کی گئی ہےکہ ہانگ کانگ کی اس نازک صورتِ حال میں کہ جس سے ہانگ کانگ کا مستقبل جڑا ہے تمام ہم وطن جو اپنے ملک اور ہانگ کانگ سے محبت کرتے ہیں، وہ ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو خراب کرنے والوں اور "ایک ملک دو نظام" کے اصول کو چیلنج کرنے والوں کو اپنےمثبت طرزِ عمل سے "نہیں" کہہ دیں ۔

مضمون میں واضح طور پر یہ بات کی گئی ہے کہ خصوصی انتظامی علاقے کی خود اختیاری ، خود مختاری نہیں ہے۔" دو نظام" دو ممالک نہیں ہے۔ "ایک ملک دو نظام" کے اصول پر عملدرآمد کے لیے کبھی بھی " آخری تین حدود " کو چھو انہیں جاسکتا ہے۔ قومی خود مختاری کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کارروائی ، مرکزی حکومت کی حکمرانی اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے اختیارات کو چیلنج کرنے والی کسی بھی کارروائی اور ہانگ کانگ کی صورتِ حال کو استعمال کرتے ہوئے چین کے اندرونی علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی کسی بھی کارروائی کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔قانونی معاشرے میں برداشت کی یہی آخری حد ہے۔ " آخری تین حدود " کو چیلنج کرنے والی تمام کوششیں اور " ایک ملک دو نظام" کو نقصان پہنچانے والی تمام کارروائیاں ناکام ہوں گی۔


شیئر

Related stories