گزشتہ دس ماہ میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری چھ اعشاریہ چھ فیصد بڑھی ہے

2019-11-18 18:57:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت تجارت کی جانب سے اٹھارہ نومبر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک ملک میں مستعمل غیرملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت سات کھرب باون ارب اکتالیس کروڑ چینی یوان رہی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت سے چھ اعشاریہ چھ فیصد زیادہ ہے۔ خدمات اور اعلی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا اضافہ نسبتاً تیز رہا۔

وزارتِ تجارت کے محکمہ برائے غیرملکی سرمایہ کاری کے سربراہ زونگ چھانگ چھنگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری میں انیس اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اگرچہ پوری دنیا میں سرحد پار سرمایہ کاری اتنی اطمینان بخش نہیں ،لیکن چین میں ہونےوالی غیرملکی سرمایہ کاری مستحکم طور پر آگے بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین میں سرمایہ کار ی کے لیے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے اور توقع ہے کہ رواں سال غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ہدف حاصل ہو جائے گا۔


شیئر

Related stories