چین اور امریکہ کی سیاسی جماعتوں کی گیارہویں بات چیت

2019-11-18 18:58:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ بیرونی روابط کے زیر اہتمام چین اور امریکہ کی سیاسی جماعتوں کے درمیان گیارہویں بات چیت اٹھارہ نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔تقریباً پچاس چینی و غیر ملکی نمائندوں نے اس بات چیت میں شرکت کی اور "چین اور امریکہ کی سیاسی جماعتوں اور دونوں ممالک کےتعلقات" پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا شعبہ بیرونی روابط کے سربراہ سونگ تھاؤ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو سربراہان مملکت کے درمیان طے کردہ اتفاق رائے پر مبنی چین- امریکہ تعلقات کو عصرِ حاضر کے ترقیاتی رجحان کے مطابق فروغ دینا چاہیئے۔ مقابلے کی بجائے تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے ، تبادلوں میں اضافے نیز بات چیت اور مشاورت کے ذریعے فریقین کے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیئے۔

امریکی نمائندوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔ امید ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تنازعات کو جلد از جلد ختم کیا جاسکے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل مدتی ترقی کی بنیاد کو نقصان سے بچا یا جائے گا۔


شیئر

Related stories