امریکہ کے سیاستدان لاپرواہی کامظا ہرہ کر کے کیوں ہانگ کانگ میں تشدد کی حمایت کر رہے ہیں ؟ ریڈیو دی گریٹر بے کا تبصرہ

2019-11-23 15:51:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ کے تحت ریڈیو دی گریٹر بے نے بائیس تاریخ کو ایک تبصرہ نشر کیا جس کا عنوان ہےامریکہ کے سیاستدان لاپرواہی کامظا ہرہ کر کے کیوں ہانگ کانگ میں تشدد کی حمایت کر رہے ہیں ؟

اس مضمون کے مطابق ہانگ کانگ میں پرتشدد کارروایِاں ختم ہونے کو ہیں۔ اس موقع پر متعدد امریکی سیاستدانوں نے " دو ہزار انیس ہانگ کانگ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کا بل پیش کیا جس کا مقصد ہانگ کانگ کے امن وامان کو خراب کرنے والوں کی حمایت کرنا ہے ۔ ان کے خیال میں ہانگ کانگ میں جتنی بد امنی اور بےچینی ہو ، اتنا ہی بہتر ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ اگر ہانگ کانگ کی صورتحال ایسی ہی خراب رہتی ہے تو ہانگ کانگ کی عالمی مالیاتی مرکز کی حیثیت خود بخود ختم ہو جائےگی ۔ ایسی صورتحال کے پیش نظر مالیاتی اور دوسرے شعبوں کے با صلاحیت افراد ہانگ کانگ چھوڑ کر چلے جائیں گے اور نتیجتاً چین کی مالیاتی منڈی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کی عالمی مالیاتی حیثیت کو ختم کرکے چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا ان امریکی سیاستدانوں کا حتمی مقصد ہے ۔ یہ لوگ موجودہ پرتشدد کارروائیوں سے فائدہ اٹھاکر " ایک ملک دو نظام " اور چینی قوم کی وحدت کے نصب العین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین اس نام نہاد بل کے سامنے سر نہیں چھکائے گا ۔ ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔


شیئر

Related stories