چین -امریکہ تعلقات سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ہینری کسنجرکی نظر میں

2019-11-24 16:19:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

22 نومبر کو ، چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے سابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ہینری کسنجر سے ملاقات کی۔ بیجنگ میں اپنی تقریر میں ، کیسنجر نے تذکرہ کیا کہ چین بذات خود ایک ثقافت ہے ، اور اس ثقافت کو سمجھنے سے ہی اس ملک کو سمجھا جاسکتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اگر چینی ثقافت کو نہیں سمجھا جاتا ، تو چین کو معروضی طور پر بھی نہیں دیکھا جاسکتا،شاید یہی چین - امریکہ تعلقات میں سنگین مسائل پیدا کرنے کی ایک اہم وجہ ہے۔

" کیا آج کاچین اور امریکہ کا مسئلہ ، امریکہ اور سوویت یونین کی سرد جنگ کی طرح بن جائے گا؟ یا پھر گرم جنگ کے مرحلے میں داخل ہو گا؟" کسنجر کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال صرف ائس وقت پیدا ہو گی جب امریکہ اور چین ایک دوسرے کے بہت مخالف ہو جائیں اور دونوں اپنی اپنی حمایت کے لئے عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ ممالک کی تلاش کر یں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک بڑی معاشی طاقت ہے اور اس کے امریکی معیشت سے وسیع روابط ہیں۔ کسنجر کے خیال میں ، چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات موجود ہیں ، لیکن اتنے نہیں ہیں کہ فوجی تنازعہ کا باعث بن جائیں ۔

آج ، چین اور امریکہ تقدیر کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں ، اس وقت دونوں ممالک کی دانش کا امتحان ہے کہ وہ اپنے لیے کس طرح کا راستہ منتخب کرتے ہیں ۔موجودہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی کشمکش کے بارے میں کسنجر کا کہنا تھا کہ موجودہ تجارتی مذاکرات فریقین کے درمیان معمول بن گئے ہیں اور امید ہے کہ یہ تجارتی مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ لیکن یہ بڑے سیاسی مکالمے کی طرف ایک چھوٹی سی شروعات ہے۔ امید ہے کہ چین اور امریکہ مستقبل میں اس طرح کی سیاسی بات چیت کریں گے۔  


شیئر

Related stories