ہائی نان جزیرے کے دوسرے بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز

2019-12-02 11:01:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم دسمبر کو ہائی نان جزیرے کے دوسرے بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز ہوا۔ سین یا شہر میں منعقد ہونے والے

میلے کااہتمام چین کے نیشنل فلم بیورو کی قیادت میں چائنا میڈیا گروپ اور چین کے صوبہ ہائی نان کی عوامی حکومت نے مشترکہ طور پر کیاہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شیونگ اور ہائی نان صوبے کے گورنر شن شیاؤ مینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شیونگ نے ہائی نان جزیرے کے دوسرے بین الاقوامی فلم میلے کے اافتتاح کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہائی نان کی ترقی چین کی 40 سالہ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد کا ایک اہم کامیابی ثبوت ہے۔ نئے دور میں ، چین فلموں کی تیاری کے لحاظ سے ایک بڑے ملک سے ایک مضبوط ملک بن رہا ہے۔ مستقبل میں ، چائنا میڈیا گروپ مزید عمدہ فلمیں بنانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پوری دنیا کے فلم ساز مل کر ہائی نان جزیرے کے دوسرے بین الاقوامی فلمی میلے کو تبادلے کی ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے استعمال کریں گے ، عالمی سطح پر فلموں کی ترقی کیلئے دانشمندانہ

کردار ادا کریں گے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے زیادہ مثبت توانائی فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ ہائی نان جزیرے کے بین الاقوامی فلمی میلے کے انعقاد کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا اور یہ چین کا سب

سے بعد میں شروع ہونے والا بین الاقوامی فلمی میلہ ہے۔ اس سال کے فلمی میلے میں پہلی بار "گولڈن کوکونٹ ایوارڈ" مقابلے کا اضافہ ہوا ہے ۔ اب تک "گولڈن کوکونٹ ایوارڈ" کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے 80 ممالک اور علاقوں سے کل 1،495 فلمیں موصول ہوئی ہیں۔



شیئر

Related stories