چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سے روسی فیڈریشن سیکیورٹی کانفرنس کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف کی ملاقات

2019-12-02 19:26:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روسی فیڈریشن سیکیورٹی کانفرنس کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے دو دسمبر کو بیجنگ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سے ملاقات کی۔وہ چین-روس کے درمیان قانون کے نفاز اور سلامتی کے حوالے سے تعاون میکانزم کے اجلاس اور چین-روس سلامتی سے متعلق حکمت عملی اور مشاورت میں شرکت کے لئے چین تشریف لائے ہیں۔

ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ پیچیدہ اور بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں چین اور روس کو تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے اور ایک دوسرے کی مثبت حمایت کرنی چاہیئے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال امریکہ سمیت مغربی ممالک نے چین اور روس کے اندرونی امور میں مداخلت کو توسیع دی ہے۔ان کا عمل دونوں ممالک کے اقتدار اعلیٰ کے لیے خطرہ اور دونوں ممالک کی معاشی و سماجی ترقی میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کوئی بھی قوت چینی عوام اور چینی قوم کی ترقی کو روک نہیں سکتی۔بیرونی مداخلت کے اثرات روس پر بھی مرتب نہیں ہوں گے۔روسی عوام ترقی کے راستے پر گامزن رہیں گے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور روس کو مذکورہ پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھا کر تبادلہ خیال کو مضبوط بنانا چاہیئے، باہمی اعتماد کو پختہ بنانا چاہیئے ، اپنے مفادات سمیت دونوں ممالک کی مشترکہ سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیئے اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔

نکولائی پیٹروشیف نے اس موقع پر کہا کہ روس اور چین کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں آئے گی۔حالیہ امریکی سلسلہ وار اقدامات نہ صرف روس اور چین کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ عالمی نظام اور قواعد و ضوابط کو بھی منفی طور پر متاثر کرتے ہیں۔روس اور چین کو بات چیت و تبادلہ خیال کی مضبوطی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔


شیئر

Related stories