چین کی ترقی کو روکنے کے لئے ہانگ کانگ کے امور میں امریکی مداخلت کی کوششیں ناکام ہونگی ،ہانگ کانگ کی رائے عامہ

2019-12-02 20:25:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں ہانگ کانگ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ امریکہ نے چین کی ترقی کو روکنے کے لئے ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کی کوشش میں نام نہاد " ہانگ کانگ انسانی حقوق اور جمہوریت بل" کو قانونی شکل دی ہے۔امریکی اقدام کا مقصد چین کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ ہانگ کانگ کے تمام حلقوں کا خیال ہے کہ امریکہ نے حقائق میں رد و بدل کرتے ہوئے تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ہانگ کانگ کےعوام کی خواہش کو نظر انداز کیا ہے جو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے اور یہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے ایک ستم ظریفی ہے۔


شیئر

Related stories