ہانگ کانگ کو بطور" آلہ" چین مخالف استعمال کرنا فریب ہے،پیپلز ڈیلی کا تبصرہ

2019-12-02 20:38:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پیپلز ڈیلی تین تاریخ کو ایک مضمون شائع کرے گا جس کا عنوان ہے ہانگ کانگ کو چین مخالف بطور آلہ استعمال کرنا ایک فریب ہے ، اور ہانگ کانگ کارڈ کھیلنا ناکامی سے دوچار ہو گا۔

مضمون کے مطابق کچھ امریکی سیاست دان ہانگ کانگ کے امور کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ تبصرے کر رہے ہیں۔انسانی حقوق اور جمہوریت کی آڑ میں انہوں نے حقائق میں رد وبدل کرتے ہوئےصحیح اور غلط کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔ان کی کاروائی ہانگ کانگ کے ستر لاکھ اور چین کے ایک ارب چالیس کروڑ عوام نیز اقوام عالم کے اصولوں اور امنگوں کے برعکس ہے۔ مضمون میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے فسادات کے پیچھے اپنے "سیاہ" ہاتھ ہٹا لے ۔ اس وقت صورتحال واضح ہے ، جو بھی وقت کے دھارے کی مخالفت کرے گا ، ضرور ناکام ہوگا۔


شیئر

Related stories