ہانگ کانگ کے ذریعے چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگا، سنہوا نیوز کا تبصرہ

2019-12-02 20:41:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو دسمبر کو سنہوا نیوز نے ایک مضمون شائع کیا ، جس کا عنوان ہے " ہانگ کانگ کے ذریعے چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگا" ۔

مضمون میں کہا گیا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں امریکی مداخلت کے باعث پرتشدد کارروائیاں شدید ہورہی ہیں ،امریکہ پرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،امریکہ منظم پرتشدد کارروائیوں کے منصوبے کا خالق ہے۔متعدد حقائق ثابت کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ میں بد نظمی و افراتفری میں امریکہ ملوث ہے۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حق و انصاف کی فتح ہو گی۔ہانگ کانگ کے حوالے سے امریکی بل رائے عامہ کی امنگوں کے برعکس ہے۔امریکی سازش اور بالادست نظریے کے خلاف چینی عوام مزید متحد ہوں گے۔ ہانگ کانگ کے ذریعے چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا امریکی منصوبہ ضرور ناکام ہوگا۔


شیئر

Related stories