سنکیانگ میں چین کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات " قومی تقاضوں" کے عین مطابق ہیں، سابق افغان صدر حامد کرزئی
2019-12-04 16:01:25
چین میں "امپیریل سپرنگ انٹرنیشنل فورم" میں شریک سابق افغان صدر حامد کرزئی نے تین تاریخ کو بیجنگ میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ چین کی جانب سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں کیے جانے والے اقدامات " قومی تقاضوں" کے عین مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کے تجربات سے سیکھنا چاہیئے۔
سابق افغان صدر نے کہا کہ وہ سنکیانگ میں ترقی ، خوشحالی کے خود" عینی شاہد" ہیں اور سنکیانگ میں مختلف قومیتوں کی خوشحال زندگی کو قریب سے دیکھا ہے۔اسی لئے چینی حکومت ایسے اقدامات کرتی ہے جو ملکی ضروریات سے مطابقت رکھتے ہیں۔