بنگلہ دیش کے دوسرے بینک کا چائنا یونین پے کارڈ کا اجرا

2019-12-23 14:49:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بنگلہ دیش کا ایسٹرن بینک لمیٹڈ بنگلہ دیش کا دوسرا کمرشل بینک بن گیاہےجس نے چائنا یونین پے کارڈ کا اجرا کردیاہے۔کارڈ کے اجرا کیلئے ایک تقریب اتوار کی رات کو منعقد ہوئی جس میں مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی مینگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونین پے انٹر نیشنل سے وابستہ اشوتوش

اگرا وال نے کہا کہ مذکورہ کریڈٹ کارڈ سے کارڈ ہولڈر رقم کی آسان اور تیز تر ادائیگی کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اس کارڈ کو اکتالیس ممالک اور علاقوں کے بیس ملین سے زیادہ مرچنٹس پر استعمال کیا جاسکتاہے جن میں سات ہزار بنگلہ دیش کے ٹرمینل بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی نے کہا کہ یونین پے انٹرنیشنل کے اشتراک سے ایسٹرن بینک لمیٹڈ کی طرف سے یونین پے کریڈٹ کارڈ کا اجرا چین اور بنگلہ دیش کے درمیان مالیات کے شعبے میں تعاون کی ترقی کے راستے میں ایک اور سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین پے دنیا میں وسیع پیمانے پر قبول کیے جانے والے

پے منٹ کے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ جس کو ایک سو چوہتر سے زیادہ ممالک اور خطوں میں قبول کیا جاتاہے ۔ لی نے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں حالیہ برسوں کے دوران اضافہ ہواہے۔ دوہزار اٹھارہ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم اٹھارہ اعشاریہ سات بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جو دو ہزار سترہ کے مقابلے میں سولہ اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ ہے۔


شیئر

Related stories