چائنا میڈیا گروپ کی جانب دو ہزار انیس کی سرفہرست دس اہم عالمی خبروں کا اجراء
چائنا میڈیا گروپ نے اٹھائیس تاریخ کو دو ہزار انیس کی سرفہرست دس اہم عالمی خبریں جاری کر دی۔ خبروں کی فہرست کچھ یوں ہے:
۱۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے سات غیرملکی سرکاری دورے کئے اور چین میں منعقدہ چار اہم سفارتی تقاریب میں شریک ہوئے ۔
۲- عالمی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار جبکہ چینی معیشت کی مستحکم ترقی جاری۔ عالمی اقتصادی ترقی کےلئے "خدمات" کی فراہمی میں چین سرفہرست رہا۔
۳۔ امریکہ اور روس کی اسلحے کی روک تھام کے عالمی معاہدے سے علیحدگی اور عالمی دفاعی انتظامی نظام کو درپیش چیلنج۔
۴۔ برطانیہ کا "بریگزٹ " مسلسل التواء کا شکار۔ یورپی انضمام کے عمل کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔
۵۔ شامی سرکاری فوج نے پچاسی فیصد رقبے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ مشرق وسطی کے جغرافیائی سیاسی نقشے میں نئی تبدیلی آئی ہے۔
۶۔ انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلیک ہول کی تصویر لی گئی تاکہ آئن سٹائن کے نظریے کی توثیق کی جا سکے۔
۷- ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ، ایک سو ستاون مسافر جاں بحق ہوئے۔ بوئنگ کا 737MAX طیاروں کی پروازیں بند کرنے کا اعلان ۔
۸- گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار میں ریکارڈ اضافہ۔ میڈرڈ کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے پر اتفاق ۔
۹- افریقہ میں آزاد تجارتی زون کا قیام ۔ افریقی معیشت کے لیے ترقی کے نئے امکانات۔
۱۰- نوٹری ڈیم کیتھیڈرل آتشزدگی سے بری طری متاثر۔ عالمی ثقافتی ورثوں کا تحفظ خصوصی اہمیت کا حامل موضوع