چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شون کی جانب سے غیرملکی سامعین کو سال نو کی مبارک باد اور خصوصی پیغام

2020-01-01 16:00:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم جنوری دو ہزار بیس کو ، چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ ، شن ہائی شون نے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور انٹرنیٹ کے ذریعے سال نو کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

پیغام کا مکمل متن:
عزیز دوستو :
دو ہزار بیس(2020)ایک متبرک اور خوبصورت عددہے۔اس عدد کی چینی زبان کے ہم آواز " تم سے محبت ، تم سے محبت "سے مماثلت ہے۔ میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دو ہزار بیس کے نئے سال کے موقع پر بیجنگ میں آپ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں !

انسانی تاریخ لمحہ بہ لمحہ لکھی جاتی ہے۔ دو ہزار انیس کے بے شمار لمحات انمٹ نقوش ثابت ہوں گے۔ یکم اکتوبر کو ، ہم نے عوامی جمہوریہ چین کی سترویں سالگرہ منائی۔ چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ کثیر اللسانی دستاویزی فلم "ہم شاہراہ پر رواں دواں" ، اور 4K الٹرا ہائی ڈیفنیشن براہ راست فلم "اس وقت ، عظیم پریڈ دو ہزار انیس " کے ذریعے دوستوں نے ایک شاندار اور پروقار ویڈیو اور آڈیو شو سے بھرپور لطف اٹھایااور "نئے چین" کی ستر سالہ غیر معمولی تاریخ کا جائزہ لیا. مجھے بہت سارے دوستوں کی جانب سے بھی مخلصانہ پیغامات موصول ہوئے ۔ اٹلی میں چینی امور کے ماہر مسٹر فرانسسکو مارینچو نے ای میل میں کہا کہ "میں عوامی جمہوریہ چین کی گزشتہ ستر برسوں میں شاندار کامیابیوں کی تعریف کرنا چاہوں گا۔ میرے خیال میں چینی عوام اپنی کامیابیوں پر فخر کرنے میں حق بجانب ہیں"۔

گزشتہ برس ، ہم نے چین کی ترقی کے ہر حیرت انگیز لمحے کو ریکارڈ کرنے اور دنیا کے سامنے نئے عہد میں ایک حقیقی ، کثیر الجہتی اور جامع چین کی عکاسی کے لیے بھرپور محنت کی۔ 5G + 4K / 8K + AI اور دیگر مواصلاتی ٹیکنالوجیز اور ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ، ہم نے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم ، ایشیائی تہذیب وتمدن مذاکراتی کانفرنس اور مکاؤ کی چین میں واپسی کی بیسویں سالگرہ سمیت دیگر اہم واقعات کی کامیابی کے ساتھ کوریج کی ۔ ہماری کثیر اللسانی دستاویزی فلموں "شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات" اور "اگر قومی خزانہ بول سکتے " وغیرہ نے دوستوں کو نئے دور میں چین کی اقدار اور چین کی طویل تاریخ و ثقافت کو سمجھنے کے لئے ایک دریچہ کھولا۔ عالمی سامعین کے لیے ایونٹ "چین کے ساتھ چلے" ، آل میڈیا تخلیقی سرگرمیاں"چین۔ روس کارنیول"اور کثیر اللسانی "انٹرنیٹ سیلیبرٹی" اینکرز وغیرہ نے بھی مزید دوستوں کو "چینی پرستار" بنادیا ہے۔

چائنا میڈیا گروپ کے قیام کو صرف دو سال ہوئے ہیں ، لیکن ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ انٹرنیٹ کے موجودہ دور میں ، اگر آپ آگے نہیں بڑھتے ، تو آپ پیچھے رہ جائیں گے ، اور اگر آپ سست روی سے آگے بڑھیں گے ، تب بھی آپ پیچھے رہ جائیں گے۔ ہم صدر شی جن پھںگ کی ہدایات "درست سمت میں نئی تخلیقات ، جدید ذرائع ابلاغ اور نئے پلیٹ فارمز کو موثرطور پر بروئے کار لایا جائے "،پر عمل پیرا رہتے ہوئے تخلیقات پر مبنی ترقی کے راستے پر گامزن ہیں اور دنیا کے بہترین "نئے مین اسٹریم میڈیا" کی جانب رواں دواں ہیں۔ اس سال ، ہم نے چین میں "الٹرا ہائی ڈیفینیشن آڈیو ویڈیو پروڈکشن اور پریزنٹیشن" کی واحد قومی کلیدی لیبارٹری کی تعمیر کا آغاز کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہم 5Gٹیکنالوجی کی بنیاد پر نیو میڈیا فلیگ شپ پلیٹ فارم "سینٹرل ویڈیو" کی تعمیر کر رہے ہیں۔ اعلی معیار کی ترقی کے لیے ترمیمی ورژن پر مکمل عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ، 200 سے زائد نئے پروگرامز لانچ کیے گیے ہیں تاکہ سامعین کے لئے مزید معیاری پروگرامز پیش کیے جا سکیں۔

اہم عالمی واقعات کی جامع ، معروضی اور غیر جانبدار کوریج ، ہمارا مشن ہے۔ ہم کھلا اور باہمی تعاون پر مبنی رویہ برقرار رکھتے ہیں اور اندرون و بیرون ملک میڈیا دوستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ رواں برس ، میں نے ایسوسی ایٹڈ پریس ، رائٹرز ، اے ایف پی ، اور بی بی سی سمیت 150 سے زیادہ بین الاقوامی میڈیا دوستوں کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کیا ۔جس سے باہمی افہام و تفہیم میں مدد ملی اور دوستی کو فروغ ملا۔
لیکن مجھے یہ دیکھ کر بھی افسوس ہوتا ہے کہ کچھ مغربی میڈیا نے، نہ جانے کیوں،چین سے وابستہ چند بڑے امور میں "دانستہ اندھے پن" کا انتخاب کیا ہے ، اور یہاں تک کہ "افواہوں" کو بھی بطور خبر جاری کیا گیا ہے جو حقائق کو مسخ کرنے اور غلط بیانی کا سبب بنا ہے ، یہاں تک کہ کچھ خبریں ادبی ناولوں سے قطعاً مختلف نہیں ہیں۔ ہم سب کا پختہ یقین ہے کہ "حقائق" خبروں کی جان ہیں۔اگر آپ ناول کی مانند غلط خبروں کو رپورٹ کرتے ہیں تو اس سے میڈیا کی ساکھ اور وقار کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اس حوالے سے پیشہ ورانہ اخلاقیات پر قائم میڈیا کے سربراہان کو محتاط رہنا چاہیے ۔

اٹھارہویں صدی کے معروف برطانوی مصنف ویلیئم ہزلٹ کا ایک مشہور قول ہے: "تعصب جہالت کی پیداوارہے" ۔ حقیقت کی تلاش اور تعصب کا خاتمہ انتہائی اہم ہے! چائنا میڈیا گروپ شفاف اور منصفانہ موقف پر کاربند رہے گا اور عالمی برادری کے سامنے حقیقت اور انصاف کی آواز کو بلند کرتا رہے گا۔

چین کے قدیم تھانگ شاہی خاندان کے شاعر جانگ جیو لنگ کا مشہور شعر ہے "ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں دوری کے باوجود ، ہم قریبی ہمسایے ہیں دوری کے باوجود"۔ ہم اس سیارے پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں ، جو بذات خود ایک تقدیر اور رشتہ ہے۔ میں برازیل اور ارجنٹائن کا دورہ کررہا تھا ، جیکرانڈا اور بوگن ویلے دیکھ کر اور"کیٹ برڈ" کی چہچہاہٹ سن کر مجھےبہت خوشی ہوئی ، یہ میں نے چین کے صوبہ گوانگ دونگ میں بھی دیکھا اور سنا تھا جہاں میں فرائض کی تکمیل کے سلسلے میں مقیم تھا۔ اٹلی اور اسپین میں ، میں نے لیس دار چاولوں کے شربت اور گوشت کے قتلوں کا ذائقہ چکھا جو بالکل میرے آبائی گھر جےجیانگ کی مصنوعات کی طرح ہیں۔ "گلوبل ویلج" کا تصور ٹھوس اور حقیقی ہے! اس "ویلج " کے لوگوں کے پاس ایک دوسرے کےساتھ رابطے ، تبادلے اور ملاپ نہ کرنے کا کوئی جوازنہیں ہے۔ میرا ہمیشہ سے یقین ہے کہ میڈیا کا تبادلہ تفریق اور تعصب کو ختم کرسکتا ہے ، اور مزید افراد کو دوست بنا سسکتا ہے۔
دو ہزار بیس ، ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر میں چین کے لئے ایک فیصلہ کن سال ثابت ہوگا۔ اس سال کے دوران ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی کے حامل چین سے غربت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جو انسانی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور بے مثال کارنامہ ہوگا ۔چائنا میڈیا گروپ ، چین اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے اہم واقعات کی مستند پیشہ ورانہ معیار کی حامل کوریج کرتا رہے گا اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مزید مثبت توانائی فراہم کرے گا۔
دو ہزار بیس ، دنیا محبت سے بھر دو!
چین ،آپ اور دنیا کے لیے دعا گو ہے!


شیئر

Related stories