شی جن پھنگ نے ۲۰۲۰ کے مرکزی فوجی کمیشن آرڈر نمبر ون پر دستخط کر دیئے

2020-01-02 18:53:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو جنوری کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ،چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ دو ہزار بیس کے مرکزی فوجی کمیشن کے آرڈر نمبر ون پردستخط کیے اور فوجی تربیت کو متحرک کرنے کا حکم جاری کیا۔

حکم نامے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دو ہزار بیس میں پوری فوج کو شی جن پھنگ کی جانب سے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کے مطابق نئے عہد میں فوجی حکمتِ عملی کے تحت عملدرآمد کرنا چاہیئے، عملی فوجی تربیت کو مضبوط بنانا چاہیئے اور فوج کی جنگی صلاحیت کو مجموعی طور پر بلند کرنا چاہیئے۔


شیئر

Related stories