"شی جن پھنگ کی پسندیدہ کہانیاں" نامی سلسلہ وار پروگرام کا میانمار کے ٹیلی ویژن سے آغاز

2020-01-14 20:20:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر کے دورہ میانمار سے قبل "شی جن پھنگ کی پسندیدہ کہانیاں" نامی سلسلہ وار پروگرام کے میانمار زبان کے ورژن کا چودہ جنوری سے میانمار کے سب سے بڑے کمرشل ٹیلی ویژن سکائی نیٹ سے آغاز ہوا۔

اسی دن چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے"شی جن پھنگ کی پسندیدہ کہانیاں" کی میانمار زبان میں ترجمہ اور تیار کی جانے والی کتاب کا اجرا بھی کیاگیا ۔

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ شی جن پھنگ کی پسندیدہ کہانیوں پر مشتمل اس سلسلہ پروگرام میں چینی صدر کی تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں مستعمل مشہور قدیم چینی اقوال اور تاریخی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ ان کہانیوں کے ذریعے چین کی روایتی ثقافت ،سیاسی دانش اور ملک پرحکمرانی کے نظریات کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کی فہم و فراست کا اظہار ہوتا ہے ۔اس سے پہلے اس پروگرام کا انگریزی ، جاپانی،ہسپانوی ،اٹا لوی ، ہندی اور نیپالی زبانوں میں ترجمہ کر کے اجرا کیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories