چین اور میانمار کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز

2020-01-18 18:28:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اٹھارہ تاریخ کو نیپڈو میں میانمار کی ریاستی کونسلر آنگ سان سو چی سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر سال مکمل ہونے کے موقع پر چین ۔میانمار ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے گی اور چین- میانمار تعلقات کو نئے عہد میں آگے بڑھایا جائے گا۔

جناب شی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دیگر ممالک کے عوام کی جانب سے اپنے قومی تقاضوں کے مطابق ترقیاتی راستے کے انتخاب کا احترام کیا ہے۔چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے اور میانمار کے قومی وقار اور جائز حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔

آنگ سان سو چی نے باہمی احترام، باہمی ہم آہنگی اور باہمی حمایت کو میانمار۔چین تعلقات کا خاصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے میانمار کے لیے حمایت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ برابری اور انصاف کے تحفظ کے لیے ہے۔ کچھ ممالک انسانی حقوق ، قومیت اور مذہبی امور کے حوالے سے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت کر تے ہیں ، لیکن میانمار کبھی بھی ایسے کسی دباؤ اور مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ چین عالمی فورمز پر میانمار جیسے ممالک کے لئے انصاف کی آواز بلند کرتا رہے گا۔


شیئر

Related stories