چین اور میانمار کے صدو ر کے درمیان ملاقات

2020-01-18 18:32:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے نیپڈو میں میانمار کے صدر وین من سے ملاقات کی۔

صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر یہ امید ظاہر کی کہ اُن کے دورے سے تین واضح پیغامات کی عکاسی ہو گی۔ چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے میانمار کے قومی تقاضوں کے مطابق حکومت اور عوام کے منتخب کردہ ترقیاتی راستے کی حمایت ظاہر ہوگی ۔ چین اور میانمار کے مابین جامع تزویراتی شراکت داری کی ایک مضبوط بنیاد موجود ہے جو دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت فراہم کرے گی ۔ چین میانمار کے ساتھ ٹھوس تعاون کو فروغ دیتے ہوئے میانمار کی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ " دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹیو کے انضمام کا خواہاں ہے ، تاکہ باہمی سود مند تعاون سے زیادہ سے زیادہ ثمرات کا حصول ممکن ہو سکے اور دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر صدر وین من نے گزشتہ ستر سالوں میں نئےچین کی عظیم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ چین میانمار جیسے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ طرز حکمرانی سے متعلق تجربات کا تبادلہ کرے گا جو میانمار کی معاشی ترقی ، عوام کے معیار زندگی میں بہتری اور غربت کے خاتمے کے لئے معاونت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میانمار مضبوطی سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہے ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں چین کی "ایک ملک ، دو نظام" پالیسی کا احترام کرتا ہے ، اور تائیوان کو ہمیشہ سے چینی سرزمین کا لازمی جزو سمجھتا ہے۔ میانمار صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی حمایت کرتا ہے ، اور دونوں ملکوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشاں رہیگا۔


شیئر

Related stories